اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیوفری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی پولیو کے کیسز ہیں جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک اجتماعی مشن کے طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
A polio-free Pakistan is our national goal. Pakistan is one of few countries that still have polio cases, which is unfortunate. Federal & provincial govts should do their best to eradicate polio virus as a collective mission. I appeal to parents to cooperate with polio teams.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 19, 2022
انہوں نے کہا کہ اچانک سیلاب کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں تک رسائی تقریباً منقطع ہونے کی وجہ سے انسداد پولیو مہم مزید چیلنجنگ بن گئی ہے۔
شہباز گل کی حمایت میں ریلی، اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو انتباہ