دورۂ مصر، وزیر اعظم کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ مصر کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر پہنچے تو مصری قیادت نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ کا یورپی یونین سے سیلاب زدگان کی امداد پر اظہارِ تشکر

شرم الشیخ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خوش آمدید کہا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 27) کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں مصر کے 2 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد سے گزشتہ روز روانہ ہوئے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف 7 نومبر سے مصری سیاحتی شہر شرم الشیخ میں شروع ہونے والی کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 27) میں شریک ہونے کیلئے مصر پہنچے۔ کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کوپ 27 بڑی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم ہے۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی انصاف کے مسائل پر فوری کارروائی کی ضرورت پر غور کیا جائے گا۔

Related Posts