وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے رمیان ٹیلی فونک رابطے میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے  پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمے میں مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان پُرعزم ہے۔

دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts