وزیر اعظم عمران خان نے مستحق گھرانوں کیلئے اسکول وظائف اسکیم کا اجراء کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے مستحق گھرانوں کیلئے اسکول وظائف اسکیم کا اجراء کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے مستحق گھرانوں کیلئے اسکول وظائف اسکیم کا اجراء کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بد قسمتی سے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے۔

احساس تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم بہت اہم ہے، ہم نے بدقسمتی سے بچوں کی بنیادی تعلیم پر توجہ نہیں دی، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم اسکول سے باہر 2 کروڑ بچوں کو تعلیم دلائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے عوام ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔خاتون پڑھی لکھی ہوگی تو اولاد پر بھی اس کا اچھا اثر پڑے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب کے ٹیکسز اکٹھے کرنے پر ایف بی آر کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کے ضمن میں اچھی خبر یہ ہے کہ ایف بی ار نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس اکٹھا کیا اور گزشتہ برس کے اسی عرصے میں حاصل کردہ ٹیکس کے مقابلے میں موجودہ ٹیکس 51 فیصد زائد ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ شرح سے ایف بی آر کیلئے سال بھر میں 5 ہزار 829 ارب ٹیکس اکٹھا کرنا آسان ہوجائے گا جو رواں برس کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے جولائی کے دوران ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھنے کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی جولائی اور اگست میں 850ارب اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

ٹوئٹر پر جولائی کے اختتام پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کیے جاچکے ہیں جو تاریخی اعتبار سے جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

Related Posts