وہاڑی: وزیر اعظم عمران خان صوبہ پنجاب کی تحصیل میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب آج کریں گے جس کے دوران اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات اور قومی و معاشی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب پیپلز پارٹی اور حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایک جانب پیپلز پارٹی کا قافلہ احتجاج کی راہ پر گامزن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پنڈال سجا لیا۔
وزیراعظم کل جلسے سے خطاب کرینگے، اپوزیشن سے متعلق اہم انکشافات متوقع