اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا ا جلاس ہوا،جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سیاسی ، انتطامی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکاء کو افغانستان کی موجودہ صورتحال سےمتعلق تفیصل سے آگاہ کیاگیا،اس موقع پروزیراعظم کو پاک افغان بارڈر صورتحال اور افغانستان کے لئے امدادی سرگرمیوں سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گےکیونکہ افغانستان میں جوبھی حالات پیداہونگے اس کابراہ راست اثر پاکستان پربھی پڑے گا۔
وزیراعظم نے کہا افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا مجھے امید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی، اس لیے عالمی برادری کوآگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ اس مشکل سےدوچار افغان عوام کی مدد کرےتاکہ وہاں انسانی بحران پرقابوپایا جاسکے،انہوں نے کہاکہ اگرافغانستا ن اس مشکل وقت میں مددنہیں کی گئی تو وہاں امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہوسکتی ہے،جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوراخطہ متاثرہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی