وزیر اعظم کا شیخ محمد بن زید سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملے پر اظہارِ یکجہتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا شیخ محمد بن زید سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملے پر اظہارِ یکجہتی
وزیر اعظم کا شیخ محمد بن زید سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملے پر اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حوثی باغیوں کے حملے پر متحدہ عرب امارات سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک ہی وقت میں 2 مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حملے میں 1پاکستانی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ابوظہبی، حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 1 پاکستانی سمیت 3افراد جاں بحق

ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے دونوں پاکستانی اب خیریت سے ہیں۔ سفارت خانہ اماراتی حکام اور حملے سے متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سفارت خانے کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفیر افضال محمود نے پاکستانی شہریوں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

حوثی باغیوں کے حملے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے دبئی کے شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یو اے ای سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ 

Related Posts