جعلی حلف نامہ کا معاملہ ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Vawda visits residences of Pak Army martyrs of Karachi Plane crash
faisal vawda

اسلام آباد : جعلی حلف نامہ کے معاملہ پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست امن ترقی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ فیصل واڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاکہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے، فیصل وواڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور ای سی پی کے2 ناموں پر اتفاق

درخواست کے مطابق فیصل وواڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، اعلی عدلیہ اس قبل دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل کر چکی ہے، فیصل وواڈا مسلسل جھوٹ، دباؤ اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، امن ترقی پارٹی فیصل واؤڈا کے جعلی حلف نامے کے خلاف ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرے گی۔

واضح رہے کہ انکشاف ہوا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھےاور الیکشن کمیشن میں ان کی جانب سے جمع کرایاجانے والا حلف نامہ بھی جعلی تھا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا تھا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ثابت ہوجائے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے تو نااہل ہوجائیں گے ، اس سے قبل سپریم کورٹ ن لیگ کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو دہری شہریت پر نااہل قرار دے چکی ہے۔

Related Posts