اسٹینفورڈ: دنیا کا پہلا ایسا اڑن روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اپنے بازو (ونگز) موڑ سکتا ہے جسے ’’پیجن بوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔کبوتروں پر تحقیق کرکے بہتر ڈرون اور اڑنے والے روبوٹ بنائے جاسکتے ہیں۔ کبوتر اور دیگر پرندے اپنے بازوؤں کو موڑنے، سکیڑنے اور کھینچنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
اس طرح وہ ہرطرح کی ہوا اور دباؤ میں بہتر انداز میں پرواز کرسکتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر اسی طرح کیڈرون بنائے جاسکتے ہیں جو ہرطرح کی فضائی حالت کو برداشت کرسکیں۔
اسے اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے جسے کبوتر بوٹ کا نام دیا گیا ہے جو ہوا کے دباؤ کے لحاظ سے اپنے بازو عین پرندوں کی طرح کھولتا ، بند کرتا اور موڑتا ہے۔ اس طرح پھرتیلے طیارے اور ڈرون بنانے میں بہت مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں :سپر اسنو مون: چاند زمین سے 90 فیصد قریب آ کر مزید روشن ہوگیا