خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے سے پکڑے گئے جیب کترے کے حیرت انگیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے سے پکڑے گئے جیب کترے کے حیرت انگیز انکشافات
خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے سے پکڑے گئے جیب کترے کے حیرت انگیز انکشافات

کراچی: رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے میں شریک افراد کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے والا جیب کترا پکڑا گیا جس نے تفتیش کے دوران حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شرمیلا فاروقی کے والد کے جنازے میں بھی شریک ہو کر جیبیں کاٹنا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی کی جیب کاٹنے والے معمر شخص کو گزشتہ روز رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ نمازِ جنازہ شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 کی مسجد میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے دوران جیب کترا پکڑ اگیا

کراچی سے جانے والی پرواز میں جیب کترے، کینیڈین نژاد فیملی کا پرس غائب 

کراچی پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک، 1479گرفتار

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے دوران رکنِ صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کی جیب پر ایک شخص نے ہاتھ صاف کیے تاہم کچھ ہی دیر میں ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ معمر ملزم کسی دوسرے شخص کی جیب کاٹنا چاہتا تھا۔ راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ جنازے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ جیب کاٹی گئی ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ جنازے کے شرکاء میں ایک مشکوک شخص نظر آیا تو ہم نے اسے پکڑ کر تلاشی لی۔ ملزم کی جیب سے میرا بٹوہ برآمد ہوا۔ راجہ اظہر کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ملزم کو گرفتار کرکے درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا۔ 

تفتیش کے دوران ملزم کے انکشافات

ملزم نے تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کیے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ لاہور سے صرف جیب کاٹنے کیلئے ہی کراچی آیا۔ گزشتہ روز ملزم نے ٹی وی پر انتقال کی خبر دیکھ کر جنازے میں شرکت کرنے اور لوگوں کی جیبیں صاف کرنے کا پروگرام بنایا تاہم ملزم کا پلان کامیاب نہ ہوسکا۔

رکنِ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ لاہور کا شہری ملزم کراچی کے علاقے ناگن میں دوست کے ہمراہ رہائش پذیر ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے خرم شیر زمان کی والدہ کے بعد پیپلز پارٹی کی رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد اور سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز کے جنازے میں شریک ہونا تھا۔

ملزم شرمیلا فاروقی کے والد کے جنازے میں بھی لوگوں کی جیبیں صاف کرنا چاہتا تھا تاہم اس نے خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے موقعے پر غلط جیب منتخب کر لی۔ رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی کاوشوں کے بدولت ملزم پکڑا گیا۔ واقعے پر پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts