اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ یہ رعایت عید کی چھٹیوں 30 جون سے یکم جولائی کے دوران نافذ العمل ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔
روس، یوکرینی فوج کو کرپٹو کرنسی بھیجنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
پی آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائنز انتظامیہ اپنے ہم وطنوں کی ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال عید کے موقع پر وزارت ریلوے کی جانب سے بھی عوام کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جاتی ہیں۔