پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 اعشاریہ 59 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کے وسط تک وفاقی حکومت نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا جس کا اطلاق 16 فروری سے ہوا۔ ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت ریکارڈ 159 روپے 86 پیسے فی لٹر تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فروری 2014 میں خام تیل 94 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا تھا۔ یوکرین روس حملے کے تناظر میں پہلی بار تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں میں اضافے جبکہ ایران پر کمی کا امکان ہے۔

ایران پر پابندیاں نرم کرنے سے امریکا عالمی مارکیٹ میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دے کر پیٹرول کی فی بیرل قیمت کو 65 ڈالر تک لاسکتا ہے تاہم ایران روس تعلقات کے پیشِ نظر پابندیوں پر غور کے امکانات کم ہیں۔

روس یوکرین تنازعے کے تناظر میں عالمی ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ خام تیل 125 ڈالر فی بیرل تک بھی جاسکتا ہے جس کا نتیجہ پاکستان سمیت متعدد ممالک پر مرتب ہوگا۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 200روپے فی لٹر تک جاسکتی ہے۔

Related Posts