سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے:شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے:شبلی فراز
سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے:شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرنے والے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کی وفات پر افسوس ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی وباء  کا پاکستان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، حکومت مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت غریب طبقے کے بارے بھی سوچتی ہے، کورونا  سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پربڑی معیشتیں بھی کورونا کی وباء کے چیلنج کا سامنا نہیں کر پائیں، وباء سے بلاتخصیص کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے، کورونا سے ہمارے تخمینوں سے بہت کم نقصانات ہوئے۔

شبلی فرازنے کہا کہ عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے عوام اور حکومتی ادارے مل کر کام کررہے ہیں، امیدہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کامیابی سے ہمکنارہوں گے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ رٹڈی دل ملکی معیشت کو کھا گئے ہیں، شہباز شریف کورونا کے خوف سے اسمبلی نہیں آتے، مسلم لیگ ن کی قیادت 50 روپے کے اسٹامپ پیپر کی ضمانت پر لند ن میں بیٹھی ہے۔

شریف خا ندان کا سب کچھ باہر ہے، ملک میں یہ صر ف اقتدار کیلئے آتے ہیں، سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، پی ٹی آئی نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے جو موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اخبارات کے مسائل سے متعلق آئندہ ہفتے حکمت عملی مرتب کر یں گے، ملک کو لوٹنے والوں کے چہروں سے احتساب کا خوف عیاں ہے، پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایسا وزیراعظم آیا جس کا اپنا یا خاندان کا کوئی کارروبار نہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خاندان کے اثاثوں میں ”ٹی ٹیز” کے ذریعے800 گنا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو آبائی حلقے مری کے عوام نے مسترد کردیا تھا، شاہد خاقان عباسی کو شریف خاندان نے بھیک میں قومی اسمبلی کی نشست دی۔

Related Posts