جنوبی ایشیا میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے،آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ نے ملاقات کی،جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اورامدادی کاموں میں تعاون اور شراکت داری پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ سنجیدہ اور منظم کوششوں سے افغانستان کو انسانی بحران سے  بچا جا سکتا ہےجس کیلئے ہمیں بروقت اقدامات کرنےہونگےکیونکہ اگرافغانستان میں امن کی فضا خراب ہوئی تواس سے پوراخطہ متاثر ہوگا۔

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظرڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہےاور ساتھ ہیں علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام ہمسایوں سے بھی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کی جانب سے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار بالخصوص بارڈر مینجمنٹ اور خطے میں استحکام کیلئے کردار کوبھی سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اُمیدہے کل اجلاس میں افغانستان سے متعلق شرکاء فیصلہ مثبت ہوگا،وزیرخارجہ

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی کے افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندے نے بھی ملاقات کی،جس میں افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

اس موقع پر جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لیے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،جس کیلئے افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔

Related Posts