قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی، کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے معاوضوں میں کمی کردی گئی جس سے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی تبدیل کردی۔

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑی ڈومیسٹک میچ فیس ہی حاصل کرسکیں گے۔ کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر مراعات سے متعلق پالیسی میں ترامیم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلا دیش کرکٹ کو اپنے سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت ہے، شعیب اختر

ڈھاکہ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

ترمیم شدہ پالیسی سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پالیسی کو اطلاع دئیے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ کہا گیا تھا کہ کرکٹرز کو پیسہ ملے گا لیکن پیسے کرکٹرز کے ہی کم کیے جارہے ہیں۔

قبل ازیں یہ پالیسی نافذ العمل تھی کہ اگر سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں تو انہیں سنٹرل معاہدے کے مطابق میچ کیلئے 50فیصد فیس دی جائے گی تاہم اس کا اطلاق گزشتہ ڈومیسٹک سیزن تک کیاگیا۔ 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ معاوضوں سے متعلق تفریق کو ہر سطح پر ختم کردیا گیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی یکساں میچ فیس لے سکیں گے۔ پہلے جو سینیارٹی سلیب سسٹم نافذ تھا، وہ ختم کردیا گیا ہے۔

بی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز کی سطح پر یکساں میچ فیس کا اصول نافذ کیا گیا ہے۔ پالیسی میں تبدیلی اس لیے کی گئی تاکہ میچ فیس میں یکسانیت لائی جاسکے۔ ہر قسم کی تفریق ختم کردی جائے۔

Related Posts