کورونا وائرس ،چین سے درآمدات بند، پاکستان میں موبائل اسسریز کا کاروبار ٹھپ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani markets fear panic as coronavirus continues to spread

لاہور: کورونا وائرس کے باعث چین سے درآمدات میں کمی کی وجہ سے موبائل اسسریز کا کاروبار کرنے والوں کی پریشانی بڑھنے لگی ، مارکیٹس میں ایک ماہ کے دوران مختلف اسسریز کی قیمتوں میں30فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے اور مزید اضافے کا بھی امکان ہے ۔

موبائل اسسریز کے بڑے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ موبائل فونزسمیت اسسریز کا ایک بڑا حصہ چین سے پاکستان آتا ہے لیکن سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے ان کے پاس صرف 10فیصد اسٹاک رہ گیا ہے اور درآمد کے حوالے سے ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہے۔

درآمد کنندگان کا کہنا ہے ا نہیں بتایا گیا تھاکہ درآمدی سامان کی سپلائی 22فروری سے بحال ہو جائے گی لیکن یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ابھی اس کے کوئی آثار نہیں ہے اور سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3.9 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات میں 20 فیصد کمی

دوسری جانب مارکیٹ سروے کے مطابق موبائل اسسریز کی قیمتوںمیں ایک ماہ کے دوران 30فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے اور اگر صورتحال بر قرار رہی تو اس میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

Related Posts