پاکستان تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
پاکستان تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے جمعرات کو تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کو مسترد کر دیا کیونکہ تحریک طالبان پاکستان شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سابقہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان ایسے افراد سے بات چیت نہیں کرے گا جو پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔”

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے حوالے سے سوالات کا جواب دے رہی تھیں جنہوں نے حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں پاکستانیوں کے جانی نقصان پر انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے 104 افراد میں 12 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جن کی جسمانی حالت بہتر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یونانی حکام نے 84 لاشیں برآمد کی ہیں تاہم ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد اور شناخت فی الحال غیر مصدقہ ہے۔ متعلقہ حکام نے جہاز میں سوار مشتبہ افراد کے اہل خانہ سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب اور ان کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی بازیابی اور شناخت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے یونانی ہم منصب سے لاپتہ افراد کی بازیابی، لاشوں کی شناخت اور لواحقین کو امداد فراہم کرنے کے انتظامات پر بات چیت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو جاپانی وزیر خارجہ کی دعوت پر 2 سے 3 جولائی کو جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:عام شہریوں کا فوجی ٹرائل، 2ججز الگ، سپریم کورٹ کا نیا 7رکنی بینچ تشکیل

ٹوکیو میں وزیر خارجہ اپنے ہم منصب کے ساتھ اہم امور پر بات چیت کریں گے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت اور انسانی وسائل کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Posts