اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔ فلسطین میں امن کے لیے پاکستانی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل چیخ رہا ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطین ریاست کے قیام تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ فلسطین میں جنگ بندی اگر ہوئی تو وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور پاکستان کی کوشش سے ہوئی۔ پاکستانی قوم کل بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ ہم نے آگ پر کھڑے ہو امن کی بات کی ہے۔
طاہر اشرفی نےکہا کہ آج متحدہ علماء بورڈ کا اجلاس ہوا ، بورڈ کے اجلاس میں آج تک مکاتب فکر کے علماء کو دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے پر حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ۔ آج اگر اسرائیل چیخ رہا تو پاکستان کی وجہ سے چیخ رہا ہے۔ پاکستان میں اس وقت بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین وقت ہے۔
خطبہ جمعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی کو خطبہ جمعہ تیار کرنے کے لیے نہیں کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی