قومی کرکٹ ٹیم میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے جس کا پہلا میچ آج بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے۔میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گے جس کا پہلا میچ ڈھاکا کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کے دیگر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی پرچم دیکھ کر ہتھے سے اکھڑ گئی
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز اعتماد سے کھیلیں گے۔بابر اعظم
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 12کھلاڑیوں کا اعلان
اپنے حالیہ بیان میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کا ہر کھلاڑی کو افسوس ہے لیکن جو ٹیم کا مومنٹم بن گیا ہے، اسے برقرار رکھیں گے اور ورلڈ کپ کی طرح کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ سیریز آسان نہیں لی جاسکتی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف مختلف کمبی نیشنز آزما کر مستقبل کے کرکٹ میچز کیلئے خود کو تیار کریں گے۔ آج ہونے والا پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لگانے پر بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو واپس بھیجنے کی دھمکی دیدی۔
اپنے حالیہ بیان میں بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن کاکہنا تھا کہ پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے والی ٹیم کو قبول نہیں کرسکتے۔ہم بابائے بنگلا بادھو شیخ مجیب کی سالگرہ منارہے ہیں۔