پاکستان میں کورونا سے 12لاکھ 81ہزارافراد متاثر، اموات 28ہزار648ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 81 ہزار 240 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 28 ہزار 648 شہری انتقال کر گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 10 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کیسز میں کمی، سندھ میں تقریبات کیلئے پابندیاں نرم، کاروبار پر سختی برقرار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار143 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ15 لاکھ 65ہزار 738ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.04فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 83ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 411افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 94ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 22 ہزار 498ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 42 ہزار 268 افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 990جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 73 ہزار 767کیسز اور 7 ہزار 611اموات رپورٹ ہوئیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز سے شرحِ اموات 2.2فیصد رہی۔خیبر پختونخوا  میں 1 لاکھ 79 ہزار 421افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 812 انتقال کر گئے۔بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 425کیسز اور 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 527افراد کورونا سے متاثر اور 741 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 405کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 427کیسز اور 950اموات رپورٹ ہوئیں۔