حکومت کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کانفرنس میں بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈونر کانفرنس میں بین الاقوامی اداروں کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اور بحالی کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور آبادکاری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فوری مالی امداد کےلئے 37.2 ارب روپے کے فلڈریلیف کیش پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل تیزکر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

سیلاب میں جاں بحق ہونےوالے افرادکے لواحقین کوفی کس 10 لاکھ روپے جبکہ ہر متاثرہ گھر کی تعمیر نو کے لئے 5 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے این ڈی ایم اے کو سیلا ب زدہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن کے لئے 5ارب روپے کی فراہمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر نو کے لئے پانچ لاکھ روپے فی گھر دیئے جائیں گے ۔ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں عوام اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی ملاقات کی ۔بدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نقصانات اور ریلیف آپریشن سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے اور وزارتِ منصوبہ بندی متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد و بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کو متاثرہ جگہوں تک امداد پہنچانے کیلئے بحال کیا جائے۔

Related Posts