ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا
ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ: میزبان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جو 5 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ 4 میچز پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جیت کیلئے پر عزم ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فخر زمان کے ساتھ شرجیل خان کو اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ مڈل آرڈر میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، حیدر علی اور محمد حفیظ بہترین آپشن کے طور پر دستیاب ہیں۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم انجری کے مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ باووما کی غیر موجودگی کے باعث ہینرچ کلاسین جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔ وین ڈرڈوشن کی شرکت بھی ان فٹ ہونے کے باعث مشکوک نظر آتی ہے۔

میزبان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی نصف ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ سے باہر ہے جس کا پاکستان کھل کر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اگر جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی تو آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقہ 264 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے 8 جبکہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 9 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہاکی کے کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاء ہے، شہلا رضا

Related Posts