پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے فخر زمان کی قابل فخر اننگ کے باعث نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ریویو درست نکلنے پر بابر اعظم کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ گیا، دیکھئے دلچسپ ویڈیو
نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ اور چیڈ بوویس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 33 رنز پر کیویز کی پہلی وکٹ گرگئی اور ویل ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد چیڈ بوویس بھی 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 183 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 129 رنز بنا کر مچل آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ٹام لیتھم نروس نائینٹیز کا شکار ہوگئے اور 98 رنز پر حارث کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔