پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارت کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارت کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارت کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے بھارت کی غیر قانونی طور پر حد بندی کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارت کی رپورٹ واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کا بھارتی نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک احتجاجی مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام کا مقصد ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو حق خودارادیت سے محروم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول کے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام مضحکہ خیز تھا جسے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے کراس سیکشن نے پہلے ہی مسترد کر دیا تھا اور اس کوشش کے ذریعے، بھارت صرف 5 اگست 2019 کے اپنے یک طرفہ و غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور پر زور دیا گیا کہ ہندوستانی حکومت کا اوچھا مقصد اس حقیقت سے عیاں ہے کہ نام نہاد حد بندیوں کی آڑ میں، دوبارہ نامزد کردہ حلقوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کو ان کے نقصان کے لیے کم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی اقدام نے ہندوستانی حکومت کی حد بندی کی کوشش کے مقامی آبادی کو بااختیار بنانے کی دلیل کو بھی تباہ کیا۔ تاہم، حقیقت میں، نئی انتخابی حدود مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مزید کمزور، پسماندہ اور تقسیم کر دیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام صرف بی جے پی-آر ایس ایس اتحاد کی حمایت یافتہ ایک اور کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور پر زور دیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ نکتہ ہے، بھارتی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں کسی بھی غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیاں لانے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے ہندو آبادی کو غیر متناسب طور پر زیادہ انتخابی نمائندگی کی اجازت دینے کی کوئی بھی غیر قانونی، یکطرفہ اور شرارتی کوشش مسلم آبادی کو نقصان پہنچانے کے لیے جمہوریت، اخلاقیات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہندوستان کی ذمہ داریوں کا مذاق اڑاتی ہے۔

Related Posts