راولپنڈی: ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 459 رنز پر ڈھیر کردیا، جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات میں ہی کینگروز کو قابو کرلیا جبکہ کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کے نقصان پر 449 رنز سے کیا۔
455 کے مجموعے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بھی ڈبلیو کردیا۔
459 اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 360رنز بنا لیے