کراچی:پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے دو ماہ کا راشن تقسیم کیا تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرینِ سیلاب کو خود کفیل کیا جاسکے۔
پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت ادویات اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مزید برآں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 920 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں:جو قوم حق سچ کا ساتھ نہیں دیتی، اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 16650 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 750 پانی کی بوتلیں اور 777 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے۔