اسلام آباد :اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس پر 80 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 86ارکان کے دستخط شامل ہیں۔
مسودے کے مطابق ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور ملک کو اس بحران سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال بھی ہے اور حکومت خارجہ پالیسی کے محاذ پر بھی ناکام ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:سیاسی ٹاکرے کا حتمی مرحلہ، عدم اعتماد سے کس کا فائدہ، نقصان کس کو ہوگا؟