جو بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کیا ہے، وزیرِخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کیا ہے، وزیرِخارجہ
جو بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کیا ہے، وزیرِخارجہ

کراچی: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان کے بعد امریکی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق جوبائیڈن کے بیان پر تشویش ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جو بائیڈن کے بیان سے متعلق وزیراعظم سے بات کی ہے، امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ پاکستان کےمؤقف پر ڈٹ کر قائم ہوں، پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، امریکی سفیر کو ڈیمارش کیلئے طلب کیا ہے، ہمیں انہیں اپنے بیان کی وضاحت کا موقع دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی صدر کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان

عمران خان کے دورہ کراچی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص کراچی آئے تھے، وہ کہتا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد سندھ کو آزادی دلوائے گا، سندھ کے لوگوں نے تو آمریت کا بھی سامنا کیا ہے، سندھ کے عوام نے اپنےحقوق کی جدوجہد میں کردار ادا کیا، آپ کے خلاف جدوجہد کراچی سے ہی شروع ہوئی تھی، ہمارے تاریخی لانگ مارچ کے بعد آپ کو خدا حافظ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں، ایک نمائندہ جیت کر اگلے دن استعفیٰ دے گا اور پیپلز پارٹی امیدوار اگلے دن عوام کی خدمت کریں گے۔

Related Posts