نیدر لینڈز کی فتح، پاکستان کو ہرانے والی ٹیم زمبابوے کو 5وکٹس سے شکست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیلیڈ: نیدر لینڈز نے سنسنی خیز میچ میں آج پاکستان کو ہرانے والی ٹیم زمبابوے کو 5 وکٹس سے باآسانی شکست دے کر شائقینِ کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیسویں اوور کے اختتام سے قبل ہی 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے جواب میں نیدر لینڈز نے شاندار بیٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 زمبابوے کا 118 رنز کا ہدف، نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری

نیدر لینڈز کے اسٹیفن مائی برگ نے 7 گیندوں پر 8 رنز بنائے اور زمبابوے کے باؤلر بلیسنگ مزربانی کی گیند پر ریان برل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے نیدر لینڈز کے بیٹر میکس او ڈوڈ تھے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 52رنز کی اننگز کھیلی۔

میکس او ڈوڈ کو بلیسنگ موزربانی کی گیند پر ملٹن شمبا نے کیچ آؤٹ کردیا۔ ٹوم کوپر نے 29 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور لیوک جونگوے کی گیند پر ویزلے مدھیورے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  کولن ایکرمن 5 گیندوں پر 1رن بنا کر رچرڈ نگاروا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 6 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتام تک نیدر لینڈز کے بس ڈی لیڈے اور روئیلوف وینڈر مروے کریز پر موجود تھے۔ نیدر لینڈز نے 17ویں اوور میں زمبابوے کا دیا گیا 118 رنز کا ہدف آسانی سے پورا کر لیا۔ 

 

Related Posts