بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی یومِ عاشور کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر نریندر مودی نے لکھا کہ عاشور کے دن ہم حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہہ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے لکھا کہ انصاف اور انسانی وقار سے حضرت امام حسینؓ کی وابستگی یادگار ہے۔