پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میری جدوجہد کو سیاست نہیں بلکہ جہاد سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے فیصلہ کن وقت ہے اور میڈیا نے 25 مئی کو مشکل وقت میں کوریج کی۔ 30 سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتیں کمزور کو طاقت ور سے تحفظ کے لیے بنتی ہیں، رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاون میں 14 افراد کو قتل کرایا اور پھر رانا ثنا اللہ کا بیان آیا ہے میں یہ کروں گا وہ کروں گا، اللہ بھی کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک سرمایہ کار پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں، وزیراعظم شہباز شریف