پاکستان میں کورونا کے 313نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 313نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 313نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 81 ہزار 872افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 659شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ52لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 32ہزار ہلاک

کورونا کیسز میں کمی، سندھ میں تقریبات کیلئے پابندیاں نرم، کاروبار پر سختی برقرار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار19 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ16 لاکھ 44ہزار 959ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.78فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 54ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی، وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اختیاری کی بجائے تمام مضامین کی تیاری کرنا ہوگی کیونکہ امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔

ملک بھر میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی پابندیاں بتدریج ختم کی جارہی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز نرم کردی گئیں۔3 روز قبل وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے طلبہ کو امتحانات کیلئے مکمل نصاب سے تیاری کرائی جائے گی۔

Related Posts