لندن: برطانیہ میں فلم ” مشن امپوسیبل ” کی شوٹنگ کے دوران عملے کے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی سبب فلم کی عکس بندی دو ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مووی اسٹوڈیو کی انتظامیہ یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کے اسٹار ہیرو ٹام کروز اس مرض سے محفوظ ہیں۔
پیرا ماؤنٹ پکچر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” معمول کی جانچ کے دوران مشن امپوسیبل کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تاہم حفاظتی ایس او پیز کے تحت فلم کی شوٹنگ 7 سے 14 دن کے لیے بند روک دی گئی ہے جبکہ صورتحال کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
برطانوی روزنامہ ” سن نیوز ” کے ذرائع کے مطابق فلم مشن امپوسیبل کے عملے کے 14 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس بات کا انکشاف فلم کے ایک نائٹ کلب کے سین کے دوران ہوا۔ تاہم تمام افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔
ٹام کروز کے ترجمان نے فوری طور پر کوئی بھی تبصرہ کرنے گریز کیا ہے۔ مشن امپوسیبل ہالی ووڈ کی سب سے بڑی فرنچائز ہے۔ نئی آنے والی فلم مشن امپوسیبل کی ساتویں فلم ہے جس کی شوٹنگ عالمی وبائی مرض کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
فلم کی شوٹنگ گذشتہ سال ناروے ، اٹلی اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں ہوچکی ہے۔ ٹام کروز کو گذشتہ دسمبر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ مشن امپوسیبل 7 مئی 2022 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : انتھونی بورڈین کی دستاویزی فلم کا پہلا جذباتی ٹریلر جاری