محکمہ موسمیات کی آج سے بلوچستان اور سندھ میں آندھی کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے بکہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Related Posts