ڈیرہ غازی خان بی ایم پی لائن میں اسمگل شدہ ادویات کی مارکیٹنگ کاانکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ غازی خان بی ایم پی لائن میں اسمگل شدہ ادویات کی مارکیٹنگ کاانکشاف
ڈیرہ غازی خان بی ایم پی لائن میں اسمگل شدہ ادویات کی مارکیٹنگ کاانکشاف

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان بی ایم پی لائن میں اسمگل شدہ ادویات کی مارکیٹنگ کاانکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لائن آفیسرنجیب اللہ قیصرانی چمن افغان بارڈرسے کورین جنسنگ ودیگرملٹی وٹامن اینڈمنرل میڈیسن منگواکرفروخت کرتاہے۔تونسہ میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکرکے ذریعے اسمگل شدہ ادویات بیچنے کابھی پتہ چلاہے جوکہ مبینہ طورپرلائن آفیسر کی بیوی ہے۔

دونمبراورغیرقانونی دھندے پرپردہ ڈالنے کیلئے لائن آفیسرنجیب قیصرانی نے بی ایم پی لائن میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے کیونکہ اس کے کرپشن کے قصے زبان زدعام ہیں اوراسے بی ایم پی کمانڈنٹ کی مکمل سپورٹ بھی حاصل ہے جس سے یہ کرپٹ لائن آفیسر بی ایم پی میں سیاہ وسفیدکامالک بن گیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ لائن آفیسرنجیب اللہ قیصرانی چمن افغان بارڈرسے کورین جنسنگ ودیگرملٹی وٹامن اینڈمنرل میڈیسنBIOVIT.G سافٹ کیپول ودیگرادویات منگواکرفروخت کرتاہے۔

لائن آفیسر کافی عرصہ سے خفیہ طورپراسمگلنگ شدہ ادویات کے کاروبارسے منسلک ہے، جس کی اپنے آفس میں بیٹھ کرمارکیٹنگ بھی کرتاہے،اپنے گاہکوں کودکھانے کیلئے ایک پیک اپنے آفس میں بھی رکھاہوا ہے۔

ڈیرہ غازی خان وگردونواح کے علاوہ تونسہ میں بھی مبینہ طورپرایک لیڈی ہیلتھ وزیٹرکے ذریعے مارکیٹنگ کی جاتی ہے،دوسری طرف ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اگرآزادانہ طورپرتحقیقات کرائی گئیں تولائن آفیسرکے بہت سے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھ سکتاہے۔

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ لائن آفیسر نجیب اللہ قیصرانی بی ایم پی کمانڈنٹ کی گڈبک میں شامل ہے اور بی ایم پی کے تمام سیاہ وسفید کامالک بناہواہے جس کی کرپشن کے قصے زبان زدعام ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامظالبہ کیا ہے۔

Related Posts