بیروت:لبنان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب شوہر نے اسقاط حمل سے انکار کرنے پر بیوی کو زندہ جلا دیا، جس کے باعث خاتون کا جسم 70فیصد تک جل گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لبنان سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ حاملہ ہانا محمد جسے گزشتہ دنوں اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر آگ لگادی تھی،11 دن تکلیف میں رہنے کے بعد خاتون انتقال کرگئی۔
خاتون کوجھلسنے کے باعث 6 اگست کو مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے تشدد کی وجہ سے ہانا کے پیٹ میں ہی بچے کی موت ہوگئی تھی جسے آپریشن کے بعد نکال دیا گیا تھا لیکن خاتون کی حالت اتنی تشویش ناک تھی کہ اس کا زندہ بچنا ناممکن تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو حراست میں لے لیا ہے، جس کے مطابق اس مہنگائی کے دور میں بچے کی پرورش نہیں کرسکتا اس لیے وہ بیوی کو اسقاط حمل کرانے پر بضد تھا۔
مزید پڑھیں:ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کا ارادہ رکھنے والا شخص گرفتار، اعتراف جرم کرلیا