بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد کرائے جائیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SRB will always be a source of pride for the government: Chief Minister Sindh

سیہون شریف: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونگی، مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی۔

وزیراعلی سندھ نے لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ سیہون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے اور مردم شماری کے بعد ہی حلقہ بندیاں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی جبکہ قانون میں ہے کہ مردم شماری کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اور حلقہ بندیوں کے بعد قانون کے مطابق 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

سید مراد علی شاہ نے لاہور موٹروے زیادتی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں موٹروے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، موٹروے واقعے میں غیرانسانی اور بے حسی کا ثبوت دیا گیا جو افسوسناک ہے۔

دریں اثناء وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلی سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیااورہدایت کہ ملبے کو فوری صاف کیا جائے اورپھنسے ہوئے لوگوں کو باحفاظت نکالنے کی کوشش کی جائے اورواقعے کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

Related Posts