پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب، ملتان کو شکست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب، ملتان کو شکست
پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب، ملتان کو شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندر کی جانب سے محمد حفیظ نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، محمد حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان کے 100 روشن ستاروں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا

سلطانز کے بیٹرز 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے،شان 19 جبکہ رضوان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts