شہرِ قائد کے علاقے میمن گوٹھ سے منشیات فروش خاتون اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام آئی آر فہرست میں بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون علاقے میں منشیات فروخت کرتی تھی۔ ملزمہ مسمات ناز بی بی عرف اماں نازی عرف شہناز بی بی پولیس کو انتہائی مطلوب تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے رابطے میں رہنے والے دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے بھی حکمتِ عملی ترتیب دی جارہی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے میمن گوٹھ سے اسٹریٹ کریمنل کو بھی گرفتار کیا۔ ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن کے ہمراہ برآمد کر لیا گیا۔
ملزم شہریوں سے چھینا جھپٹی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے مقدمات درج ہیں۔ برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پولیس نے گزشتہ ڈھائی سال سے 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والے بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کو کامیابی سے بازیاب کرالیا گیا۔
بہن کو گھر میں قید رکھنے کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پیش آیا۔ رنچھوڑ لائن کی 36 سالہ خاتون کو بھائی نے گھر کے ایک کمرے میں قید کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی، 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والا بھائی گرفتار