سی پیک منصوبے کونئی بلندیوں پرلےکر جارہے ہیں، و فاقی وزیر خسروبختیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khusroo bakhtiar
سی پیک منصوبے کونئی بلندیوں پرلےکر جارہے ہیں، و فاقی وزیر خسروبختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا ہےسی پیک کو نئی بلندیوں پر لے کر جارہے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا،سی پیک پاکستان کے معاشی ڈھانچے کا اہم ستون ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں خسروبختیارنے سی پیک کوپاکستان کے لیے گیم چینجر قرار دیاہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کوئٹہ تک سی پیک کا مغربی روٹ بھی مکمل کریں گے، گوادر ایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر خسرو بختیارنے کہا کہ توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے پاکستان کا سارا قرض اتارا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال میں اسلام آباد سے کوئٹہ موٹروے مکمل کرلیا جائے گا، گوادر ماسٹر پلان 6 نومبر کو فائنل کیا جائے گا، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو بھی ترجیحی بنیاد پر مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی بھر پور حمایت کااعلان کردیا

خسرو بختیار نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان کے منصوبے ترجیح ہیں، پاک چین صنعتی فروغ کے لیے فورم بنایا گیا ہے جس کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔

اس موقع پروزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اگر ان کے استعفیٰ پر اسلام آباد چھوڑ دیں تو وہ اس پر غور کر سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے سستی بجلی کا حصول چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں سچ نہیں بولتیں تو عوام سے کیا بولیں گی۔ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

Related Posts