کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے تھانے بھی محفوظ نہیں رہے اور پولیس اسٹیشن کے مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری ہوگئی۔
آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے، پولیس نے فروری میں ہوئی واردات کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی تھی۔
2 فروری کو کراچی میں داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ لوٹے گئے تھے، رقم برآمدگی کے بعد 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی اور دو روز پہلے مال خانے سے رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ 2 کروڑ سے زائد کی رقم تھانے سے کیسے چوری ہوئی اس کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آبادکے سینٹورس مال میں آتشزدگی، واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ تھانے کے ہیڈ محرر عبداللّہ، تفتیشی افسر محمود اور ڈیوٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کررہے ہیں، تینوں اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔