سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پرکرکٹر کامران اکمل لیگ سے دستبردار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب کےدوران سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل لیگ سے دستبردارہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوئی ، جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑی نے شرکت کی،اس دوران پشاورزلمی نے کامران اکمل کو سلورکیٹیگری میں  پک کیا تو کرکٹر کامران اکمل نے بطوراحتجاج لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ جس وقت میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی اس وقت بھی بہت حیرانی ہوئی تھی لہذاپرفارمنس کی بنیادپر آگر دیکھاجائےتو میں اس بار بھی گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کیلئے پر عزم

انہوں نے مزیدکہاکہ مجھے لگتاہےکہ اب ٹیم میں میری کوئی ضرورت نہیں رہی اس لیےمجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے اسے زیادہ بہترہےکہ نئے نوجوانو ں کو موقع دیاجائےتاکہ وہ اپنی پرفارمنس دیکھاسکیں۔

Related Posts