کراچی، بجلی کے نظرِ ثانی شدہ بل 26 اگست سے جاری کر رہے ہیں۔کے الیکٹرک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو 26 اگست سے نظرِ ثانی شدہ بل جاری کیے جارہے ہیں۔، ایف سی اے ریلیف دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق بجلی صارفین کو بلوں میں ایف سی اے ریلیف دیا جائے گا۔ کے الیکٹرک 26 اگست سے نظرِ ثانی شدہ بل جاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آذر بائیجان کا پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے 20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

ترجمان کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے کسٹمر کیئر سینٹرز کو اتوار کے روز 28 اگست کو بھی شام 5 بجے تک کھلا رکھا جائے گا تاکہ صارفین درخواستیں جمع کراسکیں۔

کے الیکٹرک ترجمان کاکہنا ہے کہ ایف سی اے ریلیف 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے رہائشی، نان ٹی او یو صارفین پر ہوگا، ترمیم شدہ بلز کی آخری تاریخِ ادائیگی بھی تبدیل کی جارہی ہے، بلز 30 اگست تک ادا کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلان اور بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں تبدیلی کا اطلاق ترمیم شدہ بل وصول کرنے والے صارفین پر ہوگا۔ ٹائم آف یوز اور 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صنعتی و تجارتی یا رہائشی صارفین کے بلز کی تاریخِ ادائیگی میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

Related Posts