آزادی مارچ کے شرکا نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹیں گے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shibli faraz
آزادی مارچ کے شرکا نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر آزادی مارچ کے شرکا نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائیگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آزادی مارچ کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دھرنے سے پہلے تمام قانونی معاملات کا سہارا لیا تھا اور جب کوئی حل نہیں نکلا تو پھر ہم نے حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ تمام معاشی معاملات جلد درست ہو جائیں گے ابھی تو ہمیں ایک سال ہوا ہے ہمیں کچھ وقت دیا جائے سب ٹھیک ہو جائے گا

 ہمیں تو ایسی حکومت ملی تھی جس کی ہم صفائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی عوام ان کی حمایت نہیں کرے گی۔

ہم اس ملک کو اسی طرح چلنے نہیں دینا چاہتے جس طرح گزشتہ حکومتیں چلا رہی تھیں۔ ہم اس ملک کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز کو مصنوعی طریقے پر چلایا جا رہا تھا اور قرضے لیے جا رہے تھے لیکن ہم ملک کو اس طرح نہیں چلانا چاہتے۔

حکومت 8 ماہ میں معاشی حالات میں مزید بہتری لائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر جے یو آئی ف کے کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Related Posts