رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تنظیم کے 4ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تنظیم کے 4ملزمان گرفتار
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تنظیم کے 4ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4ملزمان گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرسے بھتہ خوری میں ملو ث حزب الا حرار(کالعدم ٹی ٹی پی، مہمند گروپ)کے 4ملزمان قاری عالمگیر، محمد زاہد عرف قاری، محمد کاشف عرف کاشی اور محمد یوسف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ حزب الاحرار (کالعدم ٹی ٹی پی اور مہمند گروپ)کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار نے رواں ماہ میں مختلف ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے کاروباری شخصیات کے موبائل فون نمبرز، کاروباری جگہوں، گھروں اور ٹرانسپورٹ کی ویڈیو افغانستان میں موجود حزب الاحرار(کالعدم ٹی ٹی پی اور مہمند گروپ)کے کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار کو فراہم کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Posts