جام کمال نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، آج پریس کانفرنس میں اعلان متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jam Kamal has decided to resign

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مطالبے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، آج پریس کانفرنس میں اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد اور بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جام کمال نے ناراض حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مطالبے پر استعفیٰ دینے کے حوالے سے مشاورت کے بعد آج دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس بلالی ہے جس میں وہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کا اعلان کرینگے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے عبد القدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ناراض اراکین نے اپنی اکثریت کو واضح کر دیا۔

عبد القدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں 36اراکین شریک ہوئے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لیے 33ووٹ درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:

جام کمال سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ،ناراض اراکین نے اکثریت واضح کر دی

تحریک عدم اعتماد، جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

اجلاس کے بعد بی اے پی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کافی دنوں سے سیاسی بحران چل رہا ہے، بی اے پی اور اتحادی اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 36اراکین شریک ہیں، 2مزید اراکین کل آجائیں گے، کل 65 کے ایوان میں ہمیں 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اکثریت واضح ہے۔ جام کمال کے پاس وقت ہے وہ استعفیٰ دے دیں، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔

Related Posts