بشریٰ بی بی کی بیٹی کے سعودیہ میں سرکاری خرچ پر نکاح کی اطلاعات پر سوشل میڈیا صارفین برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض: وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دورہ سعودیہ کے دوران خاتون اول کی بیٹی ماشا مانیکا اور محمد شیخ کے نکاح کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی بیٹی ماشا مانیکااورپاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ کا نکاح مدینہ میں انجام پایا، اس موقع پر قریبی عزیزواقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

بشریٰ بی بی پرجادو کا الزام، عامر لیاقت نے مریم نواز کا ماضی کھول کر رکھ دیا

مریم نواز کی کردار کشی پر ن لیگ کی بشریٰ بی بی پر تنقید

عاصمہ شیرازی کو اپنے نئے کالم پر تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

ذاتیات اورجادو ٹونے کی بازگشت، کیاپاکستان کی سیاست پستی کی جانب گامزن ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماشا مانیکا اور محمد شیخ کی شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہوگی تاہم ابھی نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر خاتون اول کے سابق شوہر اور ان کے اہل خانہ کے سرکاری خرچ پر سعودیہ جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔