یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے میزائل کا نشانہ بنا، ایران کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iran ukrine plane crash
iran ukrine plane crash

ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے میزائل کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے، حادثے میں 176 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی حکام نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے میزائل کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مارگرانا انسانی غلطی تھی۔

ایران حکام کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج نے غلطی سے یوکرین کے مسافر طیارےکو نشانہ بنایا، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک دن ہے، مسلح افواج کی اندرونی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق امریکی کشیدگی کی وجہ سے بحران کے وقت انسانی غلطی اس حادثے کا باعث بنی۔

خیال رہےگزشتہ روز طیارے پر مبینہ میزائل حملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مسافر طیارے کو فضا میں نشانہ بنا یاگیاجس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور فضا میں شعلے بلند ہوئے۔

واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ تباہ ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام ایک سو 76 افراد ہلاک ہوگئےتھے جن میں82 ایرانی، 63 کینیڈین، سویڈش، 4 افغان، 3 جرمن اور 3 برطانوی شہری جبکہ عملے کے 9 ارکان اور 2 مسافروں سمیت 11 یوکرینی شہری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ فنی خرابی کے باعث ایران میں گر کر تباہ، 170 سے زائد افراد ہلاک

ایران نے جہاز کا بلیک باکس دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ امریکی حکام کا دعویٰ تھا کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو ایران نے غلطی سے نشانہ بنایا جبکہ تہران نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی تھی۔

گزشتہ روزکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھاکہ کینیڈا کے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں جن کے مطابق تہران کے باہر تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کوغلطی سے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: انٹیلی جنس اطلاعات ہیں یوکرین کے مسافر طیارے کو ایران نے غلطی سے نشانہ بنایا: جسٹن ٹروڈو

Related Posts