لاہور میں مینارِ پاکستان ہراسگی کیس منظرِ عام پر آنے کے بعد بدتمیزی کا شکار عائشہ اکرم کے سرپر ہاتھ رکھنے والے معروف ٹی وی میزبان پر عوام کی تنقید جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو نشانے پر رکھ لیا جن پر میمز تخلیق کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے ہراسگی کے واقعے کے بعد اقرار الحسن عائشہ اکرم کے انٹرویو کیلئے پہنچ گئے جس پر انہوں نے پوری قوم سے معذرت کر لی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا جو معروف ٹی وی میزبان کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں۔
عا ئشہ اکرم کی حمایت کرنے پر اقرار الحسن کی معذرت
محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو کسی نے انصاف نہیں دیا۔اقرار الحسن
اقرار الحسن نے پروگرام نہ چلانے کا الزام تسلیم کر لیا، وضاحتی ویڈیوجاری
منگل کے روز اقرار الحسن کا عائشہ اکرم کی لیک کی گئی آڈیو کال کے متعلق کہنا تھا کہ میں عائشہ کو ہراسگی کا شکار سمجھ رہا تھا لیکن اس نے اپنی عزت کی جس طرح قیمت لگائی ہے، اس کے بعد ٹک ٹاکر خاتون کا ساتھ دینے پر میں پوری قوم سے معذرت کرتا ہوں، تاہم اقرار الحسن کی معذرت کسی کام نہ آئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کی معذرت سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف ہلکے پھلکے، طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں میمز بنانا شروع کردی ہیں جن میں سے بعض میں اقرار عائشہ اکرم کے پیچھے اور عوام اقرار الحسن کے پیچھے بھاگتے نظر آئے جبکہ یاسر شامی کو نوٹوں کے بیگز کے ساتھ دکھایا گیا۔
Situation right now#ayeshaakramexposed #AyeshaAkram pic.twitter.com/DlE3fNviQB
— Anser Daoud (@Anserdaoudawan) October 11, 2021
واضح رہے کہ یاسر شامی نے بھی اقرار الحسن کے ہمراہ عائشہ اکرم کا انٹرویو کیا تھا جس میں دونوں میڈیا شخصیات نے ٹک ٹاکر خاتون کا حوصلہ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آج عائشہ اکرم کا ساتھ دینے والے فیمنسٹ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
Feminist who supports Ayesha Akram right now:#ayeshaakram #AyeshaAkram#ayeshaakramexposed pic.twitter.com/qvhNNNPr2U
— Saram Rana (@saram_rana) October 9, 2021
#AyeshaAkram and her fiancé Rambo after the Minaar-e Pakistan incident #ayeshaakramexposed https://t.co/4xuYwTlQFX
— FurQan FaiQ (@Not_Furq) October 11, 2021
https://twitter.com/Shahzaib_425/status/1447968685671391235
منگل کے روز تفتیش کاروں کو عائشہ اکرم اور ریمبو کا آڈیو کلپ ملا جس گریٹر اقبال پارک میں ہراسگی کے شناخت کیے گئے ملزمان سے 5 لاکھ روپے فی کس لینے سے متعلق بات چیت کی گئی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ مینارِ پاکستان ہراسگی ذاتی مفادات کا کھیل تھا جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔
ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم نے کہا کہ ریمبو نے نازیبا ویڈیوز بنا کر مجھے بلیک میل کیا اور لاکھوں روپے وصول کیے ، جب میں مزید پیسے ادا کرنے کے قابل نہیں رہی تو میں نے ریمبو کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر اسے گرفتار کروانے کا فیصلہ کیا تاہم ریمبو نے یہ الزامات مسترد کردئیے۔