انٹرنیٹ پر زیادہ تر صارفین کچھ بھی سرچ کرنے کیلئے ہمیشہ گوگل کی طرف رخ کرتے ہیں کیونکہ گوگل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر کسی بھی معاملے کے حوالے سے مواد ضرور ہوتا ہے۔
مگر یہاں پر یہ بات پریشان کُن ہے کہ آپ جو کچھ بھی گوگل پر سرچ کرتے ہیں وہ گوگل ڈیٹا کا حصہ بن جاتا ہے اور اُس تک رسائی کسی بھی وقت حاصل کی جاسکتی ہے تاہم اب گوگل نے اس حوالے سے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔
گوگل نے اس حوالے سے 2021 کی آئی او کانفرنس کے دوران موبائل سرچ کیلئے چند دلچسپ فیچرز کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے جس کی مدد سے وہ گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری چند کلکس سے با آسانی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے اینڈرائیڈ فون میں گوگل ایپ کو اوپن کریں اور پروفائل پکچر آئیکون پر کلک کریں ایسا کرنے پر اکاؤنٹ سیٹنگز پیج اوپن ہوگا جس میں ایک نیا آپشن ہے جو گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:برازیل میں عدالتی حکم پر میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر پابندی عائد کردی گئی